• news

قبلہ اوّل کی حفاظت امت مسلمہ کا دینی فریضہ ہے:شجاع الدین شیخ 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) قبلہ اوّل کی حفاظت امت مسلمہ کا دینی فریضہ ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی آخری اور حتمی کتاب قرآن پاک میں صراحت سے بیان فرمایا گیا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ معراج کی رات نبی اکرم ؐ  کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ لے گیا۔ مسجد اقصیٰ اور اْس کے اطراف کی زمین کو بابرکت قرار دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن