عام انتخابات ‘ضلع شیخوپورہ2 زونز‘20 سیکٹرز ‘110 سب سیکٹرز میں تقسیم
فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے ڈسٹرکٹ بھر میں جنرل الیکشن کے سلسلہ میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ڈسٹرکٹ بھرمیں کل 1412 پولنگ سٹیشنز ہیں جن میں سے اے کیٹگری کے 127، بی کیٹگری کے 407 جبکہ سی کیٹگری کے878 پولنگ سٹیشن ہیں۔ عام انتخابات کے موقع پر تمام سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں پولیس کی گاڑیاں، موٹرسائیکل سکواڈ، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز، پاک فوج کے دستے اور پنجاب رینجرز کی گاڑیاں گشت کریں گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوری ریسپانس کریں گی۔ضلع کو2 زونز‘20 سیکٹرز اور 110 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ زونز پر ایس پی سیکٹرز پر ڈی ایس پیز جبکہ سب سیکٹر پر ایس ایچ اوز کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔الیکشن 2024 کیلئے کل 1412 پولنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں۔پولنگ سٹیشنز پر 3000 سے زائد پولیس اہلکار ایڈیشنل فورس کیساتھ ڈیوٹی دینگے۔127 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس ڈکلیئر کیا گیا ہے۔407 پولنگ سٹیشنز کو حساس ڈکلیئر کیا گیا ہے۔انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی کروایا جائیگا۔پاک فوج کے دستے بھی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ پاک رینجرز کے دستے بھی الیکشن ڈیوٹی میں فرائض سرانجام دینگے۔