جمہوری عمل سے ہی ملک ترقی کرے گا :قمرالزماں بابر
لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان پیس گروپ کے چیئر مین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے انتخابات نہایت اہم ہیں۔ پاکستان کا قیام بھی جمہوری عمل کی ذریعے ہوا تھا۔ اسکی ترقی اور خوشحالی بھی اسی طریقے سے آئے گی۔ ووٹ کی طاقت سے عوام اپنے نمائندوں کو چنیں ترقی یافتہ ملکوں نے اسی راہ پر چل کر دنیا کی قیادت کی ہے۔ووٹ کے ذریعے عوام ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ملک کو بحران سے نکال سکیں۔ 8 فروری کے انتخابات انتہائی اہم ہیں۔ پاکستان کو معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جو منتخب اور اہل نمائندوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔عوام کو آزادی اور شفافیت کے ساتھ اپنے نمائندوں کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا خواتین اور نوجوانوں کو ووٹ کا جمہوری حق استعمال کرنا چاہئے۔