• news

بلوچستان میں حملوں کی مذمت ،دہشت گردی بھارت کرارہا ہے:ثنا ظفر

لاہور(نیوز رپورٹر) سماجی رہنما اور معروف فیشن ڈیزانر ثنا ظفر نے الیکشن سے پہلے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سمیت دشمن قوتوں نے ہمیشہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔ ہمیں ذاتیات سے ہٹ کر ملکی ترقی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرے گا۔بھارت  پاکستان کو کمزور کرنے کے حربے اس وقت استعمال کرتا ہے جب ہم اندورنی طور پر خلفشار کا شکار ہوتے ہیں آج بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کروا رہا ہے اس لیے ہمیں متحد ہو کر ملکی سلامتی اور ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا ہو گا تاکہ غربت کا خاتمہ ہو سکے۔ پاکستان معاشی ترقی کی طرف گامزن ہو۔ 

ای پیپر-دی نیشن