• news

شیخوپورہ : سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ ملازمین سہولیات سے محروم 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) بعض سرکاری اداروں اور کارپوریشنز میں ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو سوشل سکیورٹی ، ای او بی آئی اور ورکر ویلفیئر بورڈ کی سہولیات ملنی چاہئے کیونکہ ان ملازمین کو محکموں کی طرف سے صحت اور پنشن کی سہولت میسر نہیں ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ ملک کے مختلف سرکاری محکموں کارپوریشنز میں ہزاروں کی تعداد میں ڈیلی ویجز ، 89 ڈیز اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو نہ تو کم از کم اجرت مل رہی ہے اور ان کو سرکاری سطح پر صحت اور پنشن کی سہولت میسر نہیں ہے جس سے یہ طبقہ بھی بدحالی کاشکار ہے اکثر سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین سے 8 گھنٹے کی بجائے 12سے 14گھنٹے کام لیا جا رہا ہے اور ان کو ہفتہ وار چھٹی بھی میسر نہیں ہے اس صورتحال پر کنٹریکٹ ملازمین نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو ان کو نوکریوں پر کنفرم کیا جائے یا سوشل سکیورٹی اولڈ ایج بینیفٹ اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی سہولیات دی جائیں ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا جارہا ہے اعلیٰ افسران کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو اپنے گھروں اور پرائیوٹ کاموں کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن