• news

قرآن کا علم انسان کو اللہ کی عظمت کی پہچان کراتا ہے :پروفیسر ارشد 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پنجاب کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر محمدارشد نے کہا ہے کہ قرآن ،نماز اور دین اسلام سے رشتہ کو مضبوط بناکرہم دنیاوی کامیابیوں کیساتھ ساتھ آخروی کامیابیوں سے ہمکنار ہوسکتے ہیں قرآن کریم کی مجالس ہمارے لیے راہ ہدایت ہے ایسی مجالس کے انعقاد سے ایک طرف تو ہمیں پاکیزگی تودوسری طرف اللہ رب العزت کا قرب نصیب ہوتا ہے قرآن کا علم انسان کو اللہ رب العزت کی عظمت کی پہچان کراتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پروفیسر عرفان عطاء اللہ سمیت دیگربھی موجودتھے پروفیسر محمدارشد نے کہاکہ ایسی مجالس مردہ دلوں کو زندگی دینے کا باعث ہوتیں ہیں انہوں نے کہاکہ دور حاضر کے تمام مسائل کا حل اللہ کے خزانوں میں ہے جو قرآن کی تعلیم سے حاصل ہوتا ہے پہلی وحی پڑھو جس میں علم کا ہی ذکر کیا گیا ہے اور انسان کو وہ سیکھایا گیا جو وہ نہیں جانتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن