• news

کامونکی:کاروباری تنازعہ پر پانچ افراد نے چچا بھتیجوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

کامونکی(نمائندہ خصوصی)کاروباری تنازعہ پر پانچ افراد نے چچا بھتیجوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ سبزی منڈی کے ملک محمد نوید اور نواحی گاؤں منہیس کے ریاض میں کاروباری تنازعہ چل رہا ہے۔گذشتہ روز ملک محمد نوید اپنے بھائی کی آڑھت پر بھتیجوں عمیر علی اور زین علی کے ہمراہ موجود تھا کہ ریاض نے چار نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے حملہ آور ہوکر نوید اور اْسکے بھتیجوں کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن