• news

ویمنز کرکٹ : جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرا ون ڈے 84رنز سے ہرادیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا ویمنز ٹیم کو دوسرا ون ڈے میچ ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت84رنز سے ہرادیا۔بارش کے باعث میچ 45اوورز تک محدود کر دیاگیا ۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے 6وکٹوںپر 229رنز بنائے ۔ میزبان ٹیم 29.3اوورز میں 149رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔  

ای پیپر-دی نیشن