• news

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلا ٹیسٹ میچ 281رنز سے ہر ادیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں281رنز سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 247رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ڈیوڈبیڈنگھم87رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کائل جمی سن نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ریچن رویندرا نے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنائی تھی ۔ کپتان کین ولیم سن نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں ۔ ریچن رویندرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 511رنزبنائے جبکہ دوسری اننگز میں4وکٹوں پر179رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی تھی ۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 162رنز بنائے تھے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن