پی ایس ایل9کا آفیشل ترانہ’’کھل کے کھیل‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 9 کے آفیشل ترانہ ’’کھل کے کھیل‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی۔اس گانے میں علی ظفر کا ساتھ آئمہ بیگ نے دیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر ریکارڈنگ مکمل ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے پرستاروں سے پوچھا ہے کہ ڈانس کیلئے کوئی اچھے سے سٹیپ بتائیں۔