• news

جناح گولڈ پولو کپ‘مزید 2میچوں کا فیصلہ 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام چوتھا جناح گولڈ پولو کپ کے دوسرے روز دو میچ کھیلے گئے۔ ڈی ایس پولو اور ایف جی پولو کی ٹیموں کے درمیان میچ 5-5 گول سے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں اولمپیاء /اے زیڈ بی پولو کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا دیا۔ پول اے میں ایف جی اور ڈی ایس پولو کی ٹیمیں شامل ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے جانے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن