• news

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ‘عامر جمال کی تباہ کن بائولنگ کومیلا وکٹورینز نے کھلنا ٹائیگرز کو شکست دیدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے آل رائونڈر عامر جمال کی پانچ وکٹوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 میں کھلنا ٹائیگرز کو شکست دیدی۔کومیلا وکٹورینز کے عامر جمال نے کھلنا ٹائیگرز کیخلاف تباہی مچا دی۔میچ کا آغاز کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم 149 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ کپتان لٹن داس نے 45 رنز بنائے۔ہدف کا تعاقب کرتے کھلنا ٹائیگرز کیبیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ 12 گیندوں پر 23 رنز بنانیوالے محمد وسیم جونیئر کی دلیرانہ کوشش کے باوجود ٹائیگرز 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور 34 رنز سے میچ ہار گئے۔عامر جمال نے پانچ وکٹیں لیں اور میچ کے ہیرو قرار پائے۔

ای پیپر-دی نیشن