• news

12 کروڑ پاکستانی آج اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے

8فروری 2024ء کا سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے سجائے گئے انتخابی میدان میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی آزاد امیدوار بڑی تعداد میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانی بھی آج  اپنے پیارے ملک میں عام انتخابات اور ان کے نتیجے میں منتخب ہونے والے نئے ممبران اور وفاق اور چاروں صوبوں میں بننے والی نئی حکومتوں کے بارے میں تازہ ترین صورتحال کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ چاروں صوبوں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ملک میں عام انتخابات   کے انعقاد میںجب ایک دن باقی ہے وزارت داخلہ ،اطلاعات اور سکیورٹی اداروں نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ 12 کروڑ سے زائد پاکستانی الیکشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے اپنے نمائندے منتخب کریں گے ۔پولنگ کے روز مقامی و انٹر نیشنل میڈیا کی  کی کوریج کیلئے پی آئی ڈی میںسنٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔میڈیا کمپلین اپلیکیشن لانچ کر دی گئی ہے۔جس پر موبائل فون ،لیپ ٹاپ اور  دیگر ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کو رسائی حاصل رہے گی۔اور انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔ دریں اثنا نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے دولتِ مشترکہ کے مبصر گروپ نے  ڈاکٹر گْڈلَک ایبیلے جانتھنDr Goodluck  
 (   Ebele Jonathan  
  کی قیادت میں ملاقات کی وزیرِ اعظم  انوار الحق کاکڑنے وفد کی انتخابات 2024 کے حوالے سے پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا اور دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیائسکاٹلینڈ (Patricia Scotland) کی پاکستان  میں انتخابی عمل کے حوالے سے دلچسپی اور اقدامات کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے اس موقع پرانتخابات 2024 کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں تمام ترسہولیات فراہم کرنے کا یقین دہانی کرائی۔ وزیرِ اعظم نے بتایا کہ نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انتخابات 2024 میں یہ فیصلہ عوام کرینگے کہ پاکستان کی آئندہ قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے وفد نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو خیر سگالی کا پیغام دیا۔
وفاقی دارالحکومت میں عام انتخابات 2024  کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوااجلاس میں تمام سی پی اوز، ایس ایس پی، ڈی پی اوز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز بے، ایڈمن افسران نے شرکت عام انتخابات 2024 سے قبل، دوران انتخابات اور بعد از انتخابات سکیورٹی امور پر بریف کیا گیاآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور پرامن انتخابات اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہوگی تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم ہے کنٹرول روم سے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں تمام عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور غیرملکی مبصرین اور مشاہداتی ٹیموں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں وزارتِ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد کے 34 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حسّاس قرار دیا گیا ہے اس صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں نے الیکشن 2024کے کے سلسلہ میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و اما ن کیلئے انتخابی حلقوںمیں مشترکہ فلیگ مارچ کیا فلیگ ما رچ شہر کے تین مختلف مقامات سے شروع ہوا اور شہرکے مختلف علاقوں سے گزرا ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر اورداخلی و خارجی راستوں پر تلاشی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے شہر میں ڈولفن سکواڈ کے دستے گشت پر مامور ہیں ۔راولپندڈی میں سینئر افسران کی قیادت میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے51,52,53,54,55,56,57میں الگ الگ فلیگ مارچ کئے گئے الیکشن 2024 کے لئے راولپنڈی پولیس کے 9500 سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے580 اے، 980 بی اور 1221 سی کیٹیگری کے پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی تعینات ہے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے مطابق راولپنڈی شہر کو سیکورٹی گشت کے حوالے سے 280 کلسٹرز میں تقسیم کیا گیاہے پولیس کے مطابق مری روڈ، مال روڈ، اہم مقامات اور تنصیبات کے قریب ایلیٹ کمانڈوز گشت پر مامور ہیں پاک فوج ، رینجرز کوئیک رسپانس فورس بھی اہم مقامات پر پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں پولیس کوئیک رسپانس کے دستے شہر بھر میں گشت کریں گے اور ضرورت پڑنے پر فوری رسپانس کریں گے۔
 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل جاری ہے ۔پولنگ کے عملے اور الیکشن میٹریل کو بحفاظت پولنگ سٹیشنوں تک بحفاظت پہنچاتے کیلئے پولیس نے مختلف اقدامات کیے ہیں، ارد گرد کے علاقوں میں سی ٹی ڈی نے پولیس کے ساتھ سرچ آپریشن بھی کئے۔ الیکشن مواد کی ترسیل و تقسیم کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل ہیں پولنگ سٹیشنز پر کیمرے لگائے گئے ہیں تمام افسران فیلڈ میں موجود رہ کر مسلسل سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گاسی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے مربوط و فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے پولیس ہیڈکوارٹرز میں خصوصی کنٹرول روم کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن