الیکشن کمشن کو پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت موصول
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت الیکشن کمشن کو موصول ہو گئی۔ امیدوار برائے حلقہ پی پی 31 گجرات مدثر رضا نے الیکشن کمشن کو درخواست دے دی۔ درخواست گزار کا الزام لگایا کہ حلقے میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس میں بند کر کے تیار کر لیے گئے ہیں۔ جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ مذکورہ امیدوار الیکشن میں ناجائز اور غیر قانونی ووٹ پول کروانے کے لیے حکومتی مشینری اور ریٹرننگ افسر، پریذائیڈنگ افسر اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہزاروں کی تعداد جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز ٹریکٹر کے نشان پر جعلی مہریں لگا کر جعلی بیلٹ باکس میں بند کرنے کے لیے تیار کر کے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دئیے ہیں۔