• news

اسلام آباد کے ہسپتال وزارت داخلہ کے ماتحت کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کے ہسپتالوں کو وزارت داخلہ کے ماتحت کئے جانے کا امکان، چیف کمشنر نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔ اسلام آبادکے ہسپتال اور  مراکز صحت پارلیمنٹ ایکٹ کے ذریعے وزارت قومی صحت کے ساتھ اٹیچ ہیں۔  پارلیمنٹ ایکٹ ہی کے ذریعے کسی دوسری وزارت کے ماتحت کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد کے ہسپتالوں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)، فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک (ایف جی پی سی)، تین رورل ہیلتھ سنٹرز، بارہ بنیادی مراکز صحت، چار کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز (سی ایچ سی) اور ایک ڈسپنسری کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے چیف کمشنر نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن