فیک ویڈیو پھیلائی جا رہی، راجہ بشارت انتخابات سے دستبرداری کی تردید
راولپنڈی (نیٹ نیوز) این اے 55 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار و سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے سوشل میڈیا پر انتخابات سے دستبرداری سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ راجہ بشارت نے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ بھی لے رہا ہوں اور پی ٹی آئی کا سپاہی ہوں۔ آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے فیک ویڈیو پھیلائی جا رہی ہے۔