پولنگ سٹیشن معلوم کرنے کیلئے 8300 پر پیغام بھیجیں: الیکشن کمشن
لاہور ( این این آئی) الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے لئے اپنے پولنگ سٹیشنوں سے متعلق معلومات کے حصول کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر رکھا ہے، ووٹرز 8300پر ایس ایم ایس کرکے اپنا پولنگ سٹیشن معلوم کرسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق رائے دہندگان 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر پولنگ سٹیشنوں سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔