• news

الیکشن پرامن، رحمۃ للعالمینؐ اتھارٹی کا 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری 

اسلام آباد (خبر نگار) رحمتہ للعالمین و خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اتھارٹی نے آج کے عام انتخابات کے لئے دس نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ ضابطہ اخلاق چیئرمین رحمتہ للعالمین اتھارٹی  نے جاری کیا۔ ایسی زبان اور لب و لہجے سے گریز کیا جائے جو مروجہ اخلاقی و سماجی اقدار سے متصادم ہے۔ سیاسی مخالفین کو برے القاب سے نہ پکارا جائے۔ تصادم سے ہر ممکن گریز کیا جائے اور اختلاف کو مکالمے سے حل کیا جائے۔ قانون کو  ہاتھ میں لینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ غیر اخلاقی طرزِ عمل سے گریز کیا جائے اور انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے۔ حکومت ملنے کی صورت میں کسی مذہبی، صوبائی اور علاقائی امتیاز سے ماورا عوام کی خدمت کی جائے اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ ان دس نکات کا بلاغ، تمام انتخابی حلقوں میں کارکنوں کی سطح پرکیا جائے۔ اللہ تعالی ہمیں عزم پر استقامت عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن