• news

پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ‘ ہائیکورٹ نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روک دیا 

لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ نے کی۔ عدالت نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی۔ پولیس چھاپے، ہراساں کرنے اور این اے 64 میں ووٹرز لسٹیں لے جانے کا اقدام اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے دائر کی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، آر پی او، ڈی پی او گجرات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن