زندگی قیمتی ہے، بیٹی کی شادی پر مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ
نئی دہلی (نیٹ نیوز) حال ہی میں بھارتی شخص نے اپنی بیٹی کی شادی میں شریک مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ دیکر حیران کر دیا۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے سید یادو نے اپنی بیٹی کی شادی پر 60 کے قریب ہیلمٹ مہمانوں کو بطور تحفہ دیئے ہیں۔ سید یادو کی فیملی نے ہیلمٹ پہن کر شادی پر ڈانس بھی کیا۔