• news

 حالیہ  حملے کے بعد امریکہ سے کوئی  رابطہ نہیں ہے: عراقی وزیر اعظم

بغداد(این این آئی)عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور داعش مخالف عالمی عسکری اتحاد کے مشن کو ختم کرنے کا مقصد ان کے مشیروں پر حملوں کے تمام جواز کو ختم کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کی سرزمین پر کسی بھی فوجی حملے کو تمام فریقین نے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ حملے کے بعد ہمارا امریکہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ کردستان کا علاقہ اتحادی افواج کو نکالنے کے لیے ہونے والے مذاکرات کا حصہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن