فیسکو کی بجلی چوروں کی خلاف مہم جاری، مزید 27 گرفتار
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں کارروائیوں کے دوران مزید 27بجلی چوروں کو پکڑ لیاگیا جن کو 35ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور15لاکھ سے زائد کے جرمانوں پر مشتمل بل جاری کئے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میںپانچ ماہ کے دوران مجموعی طورپر5915بجلی چوروں کو ایک کروڑ41لاکھ 90ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 65کروڑ سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ۔ بجلی چوری میں 5564گھریلو، 182کمرشل ، 153زرعی اور 16انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر 5491 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے جبکہ 4777بجلی چوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔