فیصل آباد: عدلیہ، پاک فوج کیخلاف نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا گرفتار
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ تھانہ ترکھانی پولیس رپورٹ کے مطابق 529 گ ب کے رہائشی ملزم شہباز نے ججز اور پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا اور اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔