• news

واسامیٹر نصب کرے گا، جتنا پانی استعمال‘ اتنا بل آئے گا: ہائیکورٹ 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس شاہد کریم نے تحریری حکم میں لکھا کہ واسا کی رپورٹ کے مطابق پانی کے میٹرز اس ماہ کے آخر تک نصب کردیے جائیں گے۔ صارفین جتنا پانی کا استعمال کریں گے اتنا پانی کا بل ادا کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں موجود کیفوں کے خلاف ایکشن کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن