• news

غزہ : اسرائیلی بمباری کے باعث13 لاکھ فلسطینی بچوں کے حالات تشویشناک

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث 13 لاکھ سے زائد فلسطینی بچے انتہائی تشویشناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے 6 لاکھ 10 ہزار بچے رفح کی سڑکوں اور میدانوں میں کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے تاحال جاری ہیں، دیر البلاح میں وئیرہاس پر تازہ اسرائیلی حملے میں متعدد بے گھر فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن