• news

قصور میں غیرت کے نام پر بیوی، ساس کو قتل کر دیا

قصور (نمائندہ نوائے وقت) کوٹ غلام محمد خاں میں غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی اور ساس کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نقاش کو اپنی بیوی نازیہ بی بی کے چال چلن پر شبہ تھا اور پھر واردات کے بعد گھر کو تالہ لگا کر فرار ہو گیا۔ محلہ داروں نے پولیس تھانہ بی ڈویژن کو اطلاع دی۔ پولیس نے تالا توڑ کر گھر کے ایک کمرہ سے بیٹی نازیہ بی بی اور اس کی ماں کی نعشیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن مصروف تفتیش ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن