دالوں کی اہمیت کا عالمی دن 10، سماجی انصاف کا 20 فروری کو منایا جائے گا
مکوآنہ (این این آئی) انسانی خوراک میں دالوں کی اہمیت کا عالمی دن 10فروری کو منایا جائے گا۔ اس دن منانے کا مقصد انسانوں کی خوراک میں گوشت اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ چنے، مسور، خشک پھلیوں سمیت دیگر دالوں کے فوائد کو اُجاگر کرنا ہے۔ سماجی انصاف کا عالمی دن 20 فروری کو منایا جائے گا۔