پاکستان تمام موسموں کا سٹریٹجک شراکت دار، الیکشن اندرونی معاملہ: چین
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر چین کا کہنا ہے کہ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان تمام موسموں کا سٹریٹیجک شراکت دار اور فولادی دوست ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں پر گہری تشویش ہے۔ چین پاکستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ حملوں میں جانی نقصان پر دکھ ہے۔ لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ چین دہشت گردی کے خاتمے، معاشرے کے تحفظ اور سلامتی کے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی انتھک کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام موسموں کا سٹریٹیجک شراکت دار اور فولادی دوست ہونے کی حیثیت سے امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے انتخابات ہموار، مستحکم اور محفوظ انداز میں ہوں۔