اہم سیاسی رابطوں کیلئے زرداری اچانک اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (عترت جعفری+نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر زرداری اہم سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں کے لیے نواب شاہ سے اچانک اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے مغرب کے بعد کچھ رابطوں پر اچانک اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا۔ سابق صدر کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اپنے قریبی حلقوں سے پیپلز پارٹی کے انتخابی نتائج کے حوالے سے معلومات لیں اور نتائج کی روشنی میں اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا۔ وہ اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے، ان کا مقصد آئندہ کی حکومت کی تشکیل میں پیپلز پارٹی کو رہنما کردار دلانا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی بھی جلد اسلام آباد آمد متوقع ہے۔دوسری جانب بلاول اور زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں نے انتخابی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو سے مکالمہ کیا کہ اب تک کے انتخابی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ آپ کی زبردست انتخابی مہم کا نتیجہ ہیں۔