انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ایرانی سفیر کی پاکستانی قوم‘ حکومت کو مبارکباد
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ رضا امیری مقدم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابی عمل کے اختتام پر‘ میں پاکستانی قوم اور حکومت پاکستان کو ملک گیر انتخابات کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے حصول پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنی ٹویٹ میں ایرانی سفیر نے مزید کہا یہ پڑوسی‘ دوست اور برادر ملک کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ ہے۔