نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالیں گے: رانا ثنااللہ
فیصل آباد (نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالنے کے سفر کا آغاز کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا پاکستان کچھ وجوہات کی بنا پر کرائسز میں ہے، پاکستان آگے بڑھے گا اور سرخرو ہوگا۔ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر آگے بڑھے گا، بہت جلد عام آدمی کو ریلیف ملے گا، عام آدمی کی مشکلات میں آسانی ہوگی، الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اچھے انتظامات کئے ہیں۔