سٹی ٹریفک پولیس نے عام انتخابات کے دورران پلان کے مطابق فرائض سرانجام دیئے
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پولنگ ڈے پر ٹریفک کا خصوصی پلان تیار کیا تھا۔اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر وارڈنز کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔3 ایس پیز،12 ڈی ایس پیز،5سوسینئر وارڈنز اور 3 ہزار سے زائد وارڈنز نے فرائض سرانجام دئیے جن میں136 لیڈی وارڈنز نے بھی پولنگ ڈے پر ضلعی پولیس کیساتھ مل کر فرائض سرانجام دئیے۔