• news

کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ  (آئی این پی ) عام انتخابات کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کوئٹہ ڈویژن میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ جمعرات کو  کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کاکہنا ہے کہ کوئٹہ میں سنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی ، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ کمشنرکوئٹہ نے بتایا کہ شناختی کارڈ کے بغیر باہر پھرنے والے شخص کو گرفتار کیا جائے گا، پولنگ سٹیشنز کے آس پاس کے تمام بازار ، مارکیٹیں پولنگ کے عمل تک بند رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن