انتخابات کے دوران سکیورٹی خدشات پاک افغان طورخم بارڈر بند
طورخم(آئی این پی ) عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشات کے پیش نظر پاک-افغان طورخم بارڈر کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ طور خم بارڈر کو گزشتہ رات بارہ بجے سے بند کردیا گیا جس کے باعث راستے سے تجارتی سرگرمیوں سمیت پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔ بارڈر حکام کے مطابق بارڈر پر کسٹم سمیت تمام دفاتر بند ہیں اور کلیئرنس کا عمل معطل ہے۔ بارڈر حکام نے بتایا کہ طور خم بارڈر آج رات 12بجے تک ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہے گا۔