پشاور میں ووٹوں کے نتائج کیلئے لگائی سکرینز اچانک بند
پشاور(نیٹ نیوز) خیبرپی کے کے دارالحکومت میں واقع قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ووٹوں کے نتائج کیلئے لگائی سکرینز بند ہوگئیں۔ الیکشن کمشن نے سکرینز بند ہونے کی وجہ ڈیٹا کی زیادتی کو قرار دیتے ہوئے کہا ایک دم سے بوجھ پڑنے کی وجہ سے سسٹم ڈاؤن ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہاسکرینز کے فعال ہونے میں کتنا وقت لگے گا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔سکرینز بند ہونے کے بعد قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ تھم گیا۔