روسی صدارتی انتخابات: پیوٹن کے بڑے حریف کے کاغذات نامزدگی مسترد
ماسکو (نیٹ نیوز) روسی الیکشن کمیشن نے آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن کے حریف بورس نیدیژدین ( Boris Nadezhdin) کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے۔ روس میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونا ہیں جن میں جنگ مخالف بورس نیدیژدین روسی صدر پیوٹن کے مضبوط حریف سمجھے جارہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ بورس نیدیژدین کے کاغذات نامزدگی میں غلطیاں پائی گئیں۔ خیال رہے کہ بورس نیدیژدین پیوٹن کی جنگی پالیسیوں کے سخت ناقد رہے ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی کی تھی تاہم وہ مسترد کردی گئی۔