• news

نتائج میں تاخیر قابل مذمت‘ شفافیت کا فقدان تشویشناک: ہیومن رائٹس کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے اعلان میں تاخیر کی مذمت کی ہے۔ ایچ آر سی پی کے مطابق الیکشن قوانین 84 کے تحت ریٹرننگ افسران کو الیکشن کمیشن کو بتانا چاہئے تھا۔ صبح 2 بجے تک ریٹرننگ افسران کے پاس نامکمل نتائج تھے تو الیکشن کمیشن کو بتانے کے پابند تھے۔ یہ بتانا چاہئے تھا کہ کون سے ووٹوں کی گنتی کا ابھی انتظار ہے۔ شفافیت کا یہ فقدان انتہائی تشویشناک ہے۔ نتائج میں تاخیر کو غیر معمولی حالات سے جوڑنے کی معقول وجہ نظر نہیں آتی۔

ای پیپر-دی نیشن