• news

سعد رفیق کی لطیف کھوسہ کو مبارک باد، ثمربلور جیتنے والے کے گھر پہنچ گئیں

لاہور (این این آئی) این اے 122 میں خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے۔ لیگی امیدوار نے شکست تسلیم کر لی۔ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں سعد رفیق نے ہار تسلیم کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیفہ کھوسہ کو مبارک باد پیش کردی اور کہا عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ اللہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا کرے۔ آمین۔ دوسری جانب اے این پی کی رہنما اور پی کے 83 پر امیدوار ثمربلور الیکشن میں شکست کے بعد کامیاب امیدوار کو مبارک باد دینے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ ثمر بلور نے کہا کہ وہ مینا آفریدی کو کامیابی پر مبارک باد دینے گئی تھیں، بہت خوشگوار گفتگو ہوئی۔ ثمر بلور نے اپنے حریف مینا خان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن