پی پی اور ن لیگ کیساتھ مل کر حکومت بنانے کا ارادہ نہیں: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، توقع ہے حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے۔ وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے ، آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے ، اسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی کریں گے۔