نواز شریف نے جلد بازی کی، ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے‘ خورشید شاہ
سکھر(نوائے وقت رپورٹ ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے نواز شریف کو وزیر اعظم بننے کی خواہش ہے۔ انہوں نے تین روز پہلے ہی خود کو وزیراعظم ڈکلیئر کر دیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا نواز شریف نے بہت جلد بازی کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے پاس کیا اکثریت ہے؟ خورشید شاہ نے مزید کہا نواز شریف وزیر اعظم کی حیثیت سے بات کریں گے تو میرا نہیں خیال پارٹی ان کے ساتھ جائے گی۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ہیں، ان کے کامیاب امیدواروں کو 72 گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے۔ لہٰذا ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔