• news

انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہیں مگر تاخیر کا بھی جواب دیں: شیری رحمن

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج جو بھی آئیں تسلیم کرتے ہیں مگر ان میں تاخیر کا بھی جواب دیں۔ این اے 127میں سارا کچھ بند کمروں میں ہوا۔ عوام کے ووٹ کا حق چھینا گیا۔ پاکستان یا لاہور کسی کی جاگیر نہیں۔ این اے127میں جو ہوا اس سے بہت شاک لگا۔ وہ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین، میاں ایوب، سحر کامران، ملائکہ رضا، فائزہ ملک اور نایاب جان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر رانا جواد، چودھری ریاض، احسن رضوی، میاں عتیق اور نعمان یوسف بھی موجود تھے۔شیری رحمن نے کہا کہ این اے 127 میں صبح سے مثبت رزلٹ آ رہے تھے جس کے بعد رزلٹ فریز ہو گئے، رزلٹ دوسرے روز بھی آ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن