پنجاب: ن لیگ آگے، خیبر پی کے میں آزاد، سندھ، پیپلز پارٹی جیت گئی، بلوچستان میں بھی برتری
اسلام آباد؍ لاہور؍ پشاور (وقائع نگار+ نمائندگان+ بیورو رپورٹ) پنجاب اسمبلی کی پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی 133 سیٹیں ہیں، پی ٹی آئی حمایت یافتہ 128 آزاد امیدوار جیت گئے۔ دوسرے آزاد امیدواروں کی تعداد 19 ہے۔ پیپلز پارٹی کے 10 امیدوار جیتے، مسلم لیگ ق کے 8 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ استحکام پاکستان پارٹی، تحریک لبیک اور مسلم لیگ (ضیاء) کا ایک ایک امیدوار جیتا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ خان، پی پی146 سے مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ، پی پی 147 سے حمزہ شہباز اور پی پی 148 سے مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کامیابی حاصل کی۔پی پی 149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کامیاب قرار پائے، پی پی 150 سے خواجہ عمران نذیر جبکہ پی پی 151 سے مسلم لیگ ن کے سہیل شوکت بٹ کامیاب قرار پائے۔ پی پی 152 سے مسلم لیگ ن کے ملک وحید، پی پی 153 سے خواجہ سلمان رفیق، پی پی 154 سے غلام حبیب اعوان کامیاب قرار دیئے گئے۔پی پی 155 سے آ زاد امیدوار شیخ امتیاز، پی پی 156 سے آزاد امیدوار علی امتیاز وڑائچ، پی پی 157 سے آزاد امیدوار حافظ فرحت عباس نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دی۔ پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے شہباز شریف اور پی پی 159 سے مریم نواز کامیاب جبکہ پی پی 160 سے مسلم لیگ ن کے ملک اسد علی کامیاب رہے۔پی پی 161 سے آزاد امیدوار فرخ جاوید نون، پی پی 162 سے آزاد امیدوار شبیر گجر کامیاب، جبکہ پی پی 163 سے مسلم لیگ ن کے عمران جاوید کامیاب قرارپائے۔ پی پی 164 سے شہباز شریف کامیاب جبکہ پی پی 165 سے آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی نے فتح حاصل کی۔ پی پی 166 سے مسلم لیگ ن کے انس محمود کامیاب‘ پی پی 167سے مسلم لیگ ن کے عرفان شفیع کھوکھر، پی پی 168 سے فیصل ایوب، پی پی 169 سے غلام حبیب اعوان کامیاب‘ پی پی 170 سے آزاد امیدوار ہارون اکبر، پی پی 171 سے آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال، پی پی 172 سے آزاد امیدوار مصباح واجد کامیاب‘ پی پی173 سے میاں مرغوب احمد اور پی پی 174 سے مسلم لیگ ن کے بلال یاسین نے کامیابی حاصل کی۔ علاوہ ازیں پی پی 185 اوکاڑہ 1 پاکستان مسلم لیگ ن کے جاوید علاؤالدین ساجد52106 ووٹ لیکرکامیاب۔ آزاد امیدوارمہر محمد جاوید 46200 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ۔ پی پی 242 بہاولنگر 6 آزاد امیدوار کاشف نوید پنسوتہ 49705 ووٹ لے کرکامیاب‘ مسلم لیگ ن کے مظفر اقبال 36210 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر۔ پی پی 92 بھکر 4 آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 41084 ووٹ لے کر کامیاب‘ آزاد امیدوار رفیق احمد خان نیازی 32941 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 224 ملتان 12 مسلم لیگ ن کے ملک لال محمد 44264 ووٹ لے کرکامیاب‘ آزاد امیدوار محمد عباس بخاری 28433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 195 پاکپتن 3 آزاد امیدوار عمران اکرم جٹ 50870 ووٹ لے کرکامیاب‘ مسلم لیگ ن کیکاشف علی چشتی 37643 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر‘ پی پی 1 اٹک 1 آزاد امیدوار قاضی احمد اکبر خان 49257 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ مسلم لیگ ن کے جہانگیرخانزادہ 36443 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 265 رحیم یار خان 11 کے تمام 161 آزاد امیدوار سجاد احمد وڑائچ 52817 ووٹ لے کرکامیاب‘ ن لیگ کے چوہدری محمد شفیق انور42017 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 86 میانوالی 2 آزاد امیدوار امین اللہ خان 85318 ووٹ لے کر کامیاب‘ آزاد امیدوار عادل عبداللہ خان 19794 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 232 وہاڑی 4 مسلم لیگ ن کے ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال 33151 ووٹ لیکرکامیاب‘ جماعت اسلامی پاکستان کے علی وقاص 26206 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 230 وہاڑی 2 کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید سلمان شاہد مہدی 44950 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔مسلم لیگ ن کے عرفان عقیل دولتانہ 30570 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 282 لیہ 4 کے آزاد امیدوار اسامہ اصغر علی گجر 53887 ووٹ لے کرکامیاب‘ آزاد امیدوار ملک ہاشم حسین سہو 27384 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے پی پی 211 خانیوال 7 میں مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 53727 ووٹ لے کر کامیاب آزاد امیدوار عمران پرویز 8511 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 232 وہاڑی 4 میں مسلم لیگ ن کے ملک نوشیر انجم لنگڑیال 33151 ووٹ لے کر کامیاب ۔جماعت اسلامی کے علی وقاص 26206 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 93 بھکر 5 آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 50425 ووٹ لے کر کامیاب‘ آزاد امیدوار محمد ضیاء اللہ خان 45580 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 233 وہاڑی 5 میں مسلم لیگ ن کے محمد ثاقب خورشید 54816 ووٹ لے کر کامیاب آزاد امیدواررائے ظہور احمد 48491 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 71 سرگودھا 1 میں مسلم لیگ ن کے صہیب احمد ملک 55050 ووٹ لے کر کامیاب‘ آزاد امیدوار نعیم حیدر پنجھوتہ 49076 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 223 ملتان 11 مسلم لیگ ن کے محمد نازک کریم 36497 ووٹ لیکر کامیاب ۔ آزاد امیدوار شازیہ نرگس 29069 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ پی پی 82 خوشاب 2 مسلم لیگ ن کے محمد آصف ملک 41704 ووٹ لے کر کامیاب ۔ آزاد امیدوار مسعود انور 39487 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔ پی پی 227 لودھراں میں مسلم لیگ ن کے محمد زبیر خان 54932 ووٹ لے کر کامیاب ۔ آزاد امیدوار نواب امان اللہ خان 36665 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 3 اٹک آزاد امیدوار سید اعجاز حسین بخاری 36897 ووٹ لے کر کامیاب۔مسلم لیگ ن کے ملک حمید اکبر 31857 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے پی پی 294 راجن پور3 مسلم لیگ ن کے پرویز اقبال گورچانی 43648 ووٹ لے کرکامیاب ۔ آزاد امیدوار عاطف علی دریشک 30528 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 8 راولپنڈی 2 آزاد امیدوار چوہدری جاوید کوثر 45230 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر پیپلز پارٹی کے خرم پرویز راجہ 37934 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 132 ننکانہ صاحب 1 آزاد امیدوار سلطان باجوہ 47743 ووٹ لے کر کامیاب ۔ مسلم لیگ ن کے میاں اعجازحسین بھٹی 38248 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 274 مظفر گڑھ 7 مسلم لیگ ن کے محمد سبطین رضا 44560 ووٹ لے کر کامیاب ۔ آزادامیدوار شہزاد رسول خان 37670 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 293 راجن پور 2 مسلم لیگ ن کے سردار شیر علی گورچانی 37784 ووٹ لے کر کامیاب ۔ آزاد امیدوار مرزا محمد شہزاد ہمایوں 35137 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 281 لیہ کے تمام 131 پولنگ سٹیشنز کے مطابق آزاد امیدوار شعیب امیر38353 ووٹ لے کرکامیاب ۔ مسلم لیگ ن کے محمد طاہر 34870 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 89 بھکر 1 آزاد امیدوار امیر محمد خان 61745 ووٹ لے کرکامیاب مسلم لیگ ن کے عبدالمجید 37265 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 178 قصور 4 مسلم لیگ ن کے ملک احمد سعید خان 53090 ووٹ لے کر کامیاب ۔ آزاد امیدوار شاہد مسعود 47118 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 207 خانیوال 3 مسلم لیگ ن کی عامر حیات ہراج 59868 ووٹ لے کر کامیاب ۔آزاد امیدوار عباس علی شاہ 58758 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 95 چنیوٹ 2 مسلم لیگ ن کے محمد الیاس 36717 ووٹ لے کر کامیاب ۔آزاد امیدوار شوکت علی 29588 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار یوسف میو 25919 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔پی پی 148 لاہور 4 مسلم لیگ ن کے مجتبیٰ شجاع الرحمان 37998 ووٹ لے کر کامیاب ۔آزاد امیدوار صبا دیوان 31560 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔پی پی 153 لاہور 9 مسلم لیگ ن کے خواجہ سلمان رفیق 35232 ووٹ لے کر کامیاب آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33027 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے پی پی 107 فیصل آباد 10 پاکستان مسلم لیگ ن کے خالد پرویز 15489 ووٹ لے کرکامیاب آزاد امیدوار جاوید نیاز منج 15433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 199 ساہیوال 2 مسلم لیگ ن کے قاسم ندیم 46 ہزار 255 ووٹ لیکرکامیاب ۔پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمد صفدر خان 43 ہزار 106 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 158 میں مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 38642 ووٹ لے کرکامیاب ۔ آزاد امیدوار چوہدری یوسف علی 23847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ۔پی پی 159لاہور میں مسلم لیگ ن کی مریم نواز 23 ہزار 598 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئیں۔پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہرشرافت 21 ہزار 491 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 192 اوکاڑہ 8 مسلم لیگ ن کے غلام رضا 73756 ووٹ لے کر کامیاب۔آزاد امیدوار رائے حماد اسلم کھرل 68104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 254 بہاولپور 10 آزاد امیدوار ملک احمد عثمان چنڑ 45471 ووٹ لے کر کامیاب۔ مسلم لیگ ن کے رانا محمد طارق خان 29240 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی31 گجرات پاکستان مسلم لیگ کے چوہدری شافع حسین 64132 ووٹ لے کر کامیاب ۔ آزاد امیدوار مدثرمچیانہ 48311 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 32 گجرات 6 مسلم لیگ کے چوہدری سالک حسین 55615 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔آزاد امیدوار پرویز الہٰی 44713 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔پی پی 150 میں مسلم لیگ ن کے خواجہ عمران نذیر 34956 ووٹ لے کر کامیاب۔ آزاد امیدوار عبد الکریم خان 30 ہزار 314 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 152 کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک محمد وحید 34664 ووٹ لیکر کامیاب ۔آزاد امیدوار نعمان مجید 29676 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 172 کے مطابق پی پی 172 سے آزاد امیدوار مصباح جاوید 31378 ووٹ لیکرکامیاب مسلم لیگ ن کے رانا مشہود 28647 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی200 مسلم لیگ ن کے محمدارشد ملک 48871 ووٹ لیکرکامیاب ۔آزاد امیدوار احمد علی 37760 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی216 ملتان4 آزاد امیدوار ملک عدنان ڈوگر 66463 ووٹ لیکر کامیاب۔ گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں جیتنے والے امیدواروں میں آزاد امیدوار پی پی 59 ناصر چیمہ‘ آزاد امیدوار پی پی 60 کلیم اﷲ خان‘ مسلم لیگ ن کے پی پی 61 سے عمران خالد بٹ‘ پی پی 62 سے ن لیگ کے نواز چوہان‘ پی پی 63 سے آزاد امیدوار طارق گجر‘ پی پی 64 سے پی ایم ایل این کے عمر فاروق ڈار‘ پی پی 65 سے آزاد امیدوار حسن اقبال بٹر‘ پی پی 66 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر اقبال سندھو‘ پی پی 67 سے مسلم لیگ ن کے رانا اختر علی‘ پی پی 68 سے آزاد امیدوار میاں ارقم خان‘ پی پی 69 سے پی ایم ایل این کے عرفان بشیر گجر‘ پی پی 70 سے آزاد امیدوار تشکل عباس شامل ہیں۔ ضلع وزیر آباد سے جیتنے والوں میں پی پی 35 سے پی ایم ایل این کے وقار احمد چیمہ جبکہ پی پی 36 سے آزاد امیدوار محمد احمد چٹھہ شامل ہیں۔خیبر پی کے اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 83 آزاد امیدوار جیت گئے دیگر آزاد امیدوار جو جیتے ہیں ان کی تعداد 7 ہے اسی طرح جمعیت علماء اسلام (ف) کے بھی 7 امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے مسلم لیگ نواز کے 5 امیدوار بھی ممبر صوبائی اسمبلی بن گئے، پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار کامیاب ہوئے جماعت اسلامی کے 3 امیدواروں نے جیت اپنے نام کی۔ اے این پی ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ پی کے 32 کوہستان لوئر کے تمام67 پولنگ سٹیشنزکا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، جے یو آئی ایف کے سجاد اللہ 13826 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار خان ممبر 12496 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 21 باجوڑ 3 جماعت اسلامی پاکستان کے سردار خان 16844 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار اجمل خان 15713 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 19 باجوڑ 1 آزاد امیدوار حامد الرحمان 23044 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار خالد خان 13571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 88 نوشہرہ 4 ، آزاد امیدوار میاں محمد عمر 38ہزار 384 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے احد خٹک 12071 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔پی کے 89 نوشہرہ 5، آزاد امیدوار اشفاق احمد 30416 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخارحسین 15630 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان ۔آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 35 ہزار 454 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے محمد کفیل احمد 21 ہزار 885 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔حلقہ پی کے 75 پشاور 4 ، عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب محمد عثمان خان 43783 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار ملک شہاب حسین 23ہزار 968 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 112 ڈیرہ اسماعیل خان 2 ، پاکستان پیپلزپارٹی کے احمد کریم کنڈی 33312 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے سمیع اللہ 25359 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 74 پشاور 3 ، جے یو آئی ایف کے اعجاز محمد 45959 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد ارباب جہانداد خان 21817 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 81 پشاور 10 ۔آزاد امیدوار سید قاسم علی شاہ 44310 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ارسلان خان ناظم 8177 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 39 مانسہرہ 4 آزاد امیدوار اکرام اللہ 23853 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد عارف 19331 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 96 کرم 2 آزاد امیدوار علی ہادی 38593 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار وصی سید میاں 24874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔ پی کے 8 سوات 6 آزاد امیدوار حمید الر حمن 33152 ووٹ لے کرپہلے نمبرپر جبکہ مسلم لیگ ن کے جلات 15007 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔پی کے 86 نوشہرہ 2 آزاد امیدوار محمد ادریس 38092 ووٹ لیکرکامیاب جبکہ اے این پی کے مسعود خٹک 12973 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ پی کے 87 نوشہرہ 3 آزاد امیدوار خلیق الرحمان 44762 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے پرویز خٹک 18176 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 14 لوئر دیر 1 آزاد امیدوار محمد اعظم خان 31200 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے محمد یعقوب 16552 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔پی کے 47 ہری پور 2 آزاد امیدوار ارشد ایوب خان 73038 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آزاد امیدوار فیصل زمان 34620 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 68 مہمند 2 آزاد امیدوار محمد اسرار 20690 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جے یو آئی ایف کے حنیف الزمان 12156 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ پی کے 98 کرک 2 آزاد امیدوار محمد سجاد 37160 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ملک قاسم خٹک 31853 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 24 مالاکنڈ 2 آزاد امیدوار مساویر خان 43193 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ 22191 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔پی کے 18 لوئر دیر 5 آزاد امیدوار لیاقت علی خان 24625 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے سعید گل 16059 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 79 پشاور 8 پاکستان مسلم لیگ ن کے جلال خان 16031 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار تیمور سلیم خان نے 11495 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔حلقہ پی کے 54 مردان 1 آزاد امیدوار زرشاد خان 42754 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ اے این پی کے گوہر علی شاہ 17064 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی کے 46 ہری پور 1 آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68835 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان 28327 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی کے 1 چترال اپر آزاد امیدوار ثریا بی بی 18914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے شکیل احمد 10533 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 76 پشاور 5 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمیع اللہ خان نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 18ہزار 888 ووٹ حاصل کئے۔اے این پی کے خوشدل خان 12ہزار 986 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 6 سوات 4 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فضل حکیم خان نے 25 ہزار 330 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے افتخار احمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 4 سوات 2 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی شاہ نے 30 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار خان 12 ہزار 514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 77 پشاور 6 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30 ہزار 544 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔جمعیت علماء اسلام کے صفت اللہ 7 ہزار 615 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 25 بونیر 1 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 28 ہزار 490 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔جمعیت علماء اسلام کے فضل غفور 12 ہزار 702 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 26 بونیر 2 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فخر جہان 26 ہزار 782 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔جماعت اسلامی کے ناصر علی 15 ہزار 216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 34 بٹگرام سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار زبیر خان 13 ہزار 501 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔جے یو آئی کے شاہ حسین 11 ہزار 628 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 45 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی 50 ہزار 143 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ن لیگ کے محمد ارشد 27 ہزار 498 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 65 چارسدہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 43 ہزار 103 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی کے محمد احمد خان 18 ہزار 266 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔اس کے علاوہ پی کے 11 اپر دیر 1 کے تمام 129 پولنگ سٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار گل ابراہیم خان 9 ہزار 327 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ جماعت اسلامی کے محمد علی 8 ہزار139 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری،ابتدائی نتائج میں113حلقوں میں سے 89 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی5سیٹیں ہیں‘ جنرل الیکشن 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے پی کے 55 پر واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی، الیکشن 2024 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار این اے 21 مجاہد علی نے 116049 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گیا جس نے جے یو آئی امیدوار اعظم خان کو 55676 لیڈ سے شکست دیدیا جبکہ پی کے 55 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار طفیل انجم نے 41084 ووٹ حاصل کرکے جے یو آئی کے امیدوار عدنان خان کو 12461 لیڈ سے شکست دوچار کر دیا، دونوں امیدواروں کے حجروں پر جیت کی خوشی میں جشن شروع ہو گیا ہے۔ مردان ضلع میں صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔اس بار سابق وزیر اعلی اور اے این پی کے مضبوط سمجھے جانے والے امیدوار امیر حیدر خان ہوتی بھی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا مقابلہ نہیں کر سکے اور دونوں سیٹ ہار گئے۔ اسطرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 54 مردان 1 پر پی ٹی ائی کے ازاد امیدوار محمد زرشاد نے 42ہزار 754ووٹ ،پی کے 55 پر طفیل انجم بے 41 ہزار 84، پی کے 56 پر امیر فرزند خان نے 33ہزار 430 ،پی کے 57 پر ظاہر شاہ طورو 34ہزار 437، پی کے 58 پر محمدعبدالسلام نے 38 ہزار 126،پی کے 59 پر طارق محمود اریانی 28 ہزار 349، پی کے 60 پر افتخار علی مشوانی 29 ہزار 186اور پی کے 61 پر اختشام علی ایڈوکیٹ نے 32ہزار 984 ووٹ لیکر ضلع بھر میں کلین سویپ کیا۔ حلقہ پی کے 23 پر آزاد امیدوار شکیل خان نے 51939 جبکہ مخالف امیدوار ہمایون خان نے 23064 ووٹ حاصل کئے حلقہ پی کے 24 پر آزاد امیدوار پیر مصور خان غازی نے 43193 جبکہ ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے 22191 ووٹ حاصل کئے۔
کراچی‘ اسلام آباد‘ کوئٹہ (قمر خان+ وقائع نگار + نیٹ نیوز) الیکشن 2024ء میں سندھ اسمبلی کے لئے پیپلز پارٹی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی۔ الیکشن کمشن نے اب تک سندھ کے 127 حلقوں کے نتائج جاری کئے، 3 حلقوں کا رزلٹ آنا باقی ہے جس میں پیپلز پارٹی 83 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ ایم کیو ایم کو اب تک 26 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ آزاد امیدواروں کو 14 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جماعت اسلامی دو دو نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ الیکشن 2024ء میں کئی اپ سیٹ دیکھنے میں آئے۔ سب سے بڑا اپ سیٹ پیپلزپارٹی کا قلعہ سمجھے جانے والے علاقہ لیاری کا ہے جہاں سے پیپلز پارٹی کو آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو پہلی بار کورنگی سے ایک نشست ملی ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ایوان میں درکار 85کا نمبر پورا کرلیا، ہم مزید 15جنرل نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ پیپلز پارٹی کو 66جنرل نشستوں کے بدلے 16خواتین جبکہ 4 اقلیتی نشستیںبھی ملیں گی۔ سندھ اسمبلی کے لئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ سے کامیاب ہوئے۔ بے نظیر آباد سے آصف زرداری اور فریال تالپور کی بہن عذرا فضل پیچوہو‘ سکھر سے خورشید شاہ، خیرپور سے نفیسہ شاہ، سانگھڑ سے شازیہ مری کامیاب قرار پائے۔ پی ایس 129سے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے 26ہزار 296ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ایم کیو ایم کے معاذ مقدم 20 ہزار 608ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلع کورنگی پی ایس 91سے جماعت اسلامی کے محمد فرحان فاروق نے کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلی نتائج کے مطابق پی ایس 1جیکب آباد1میں پیپلز پارٹی کے شیر محمد مغیری 48385ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار سخی عبدالرزاق کھوسو 18115ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 4کشمور 2 سے پیپلز پارٹی کے عبدالرئوف کھوسہ 58046ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار غالب ڈومکی 25758ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس5کشمور3میں پیپلزپارٹی کے میر عابد سندرانی 31 ہزار 132 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے حافظ رب نواز کو 21 ہزار 52ووٹ ملے۔ پی ایس 6 کشمور 3 میں محبوب علی خان بجارانی 86ہزار 365ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 9945ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی ایس 8شکارپور 2میں پیپلزپارٹی کے عارف مہر 64016 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے عابد جتوئی 51869ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 10لاڑکانہ1سے پیپلز پارٹی کی فریال تالپور 85ہزار 917ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے کفایت اللہ 18ہزار 475 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس11لاڑکانہ2 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو 41ہزار 158ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ جی ڈی اے کے کاظم علی عباسی 20ہزار 860ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 12لاڑکانہ3 سے پیپلزپارٹی کے سہیل انور سیال 54ہزار 77ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے معظم عباسی 31ہزار 850ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 13لاڑکانہ4 سے پیپلزپارٹی کے عادل الطاف انہڑ 89 ہزار 662 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے نصیر احمد 4 ہزار 28ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 16قمبر شہداد کوٹ3 سے پیپلز پارٹی کے سردار خان چانڈیو 38057 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد علی 12581ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 19گھوٹکی سے آزاد امیدوار نادر اکمل لغاری 55683ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے، نادر اکمل لغاری کو جی ڈی اے اور جے یو آئی کی حمایت حاصل تھی۔ پیپلز پارٹی کے عبدالباری پتافی 441876ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ پی ایس 20گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر 87 ہزار 431 ووٹ لے کے کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے اسحاق لغاری 9401ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 21گھوٹکی میں پیپلزپارٹی کے علی نواز مہر 63ہزار758ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے غلام علی عباس 29ہزار 273ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 22سکھر1 سے پیپلز پارٹی کے اکرم اللہ خان 41ہزار 828ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے محمد مبین 39 ہزار 778ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 26 خیرپور1 میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلی قائم علی شاہ 63ہزار686ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے امام بخش پھپلوٹو 19041ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 27 خیرپور2 میں پیپلزپارٹی کے ہالار وسان 91ہزار 131ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے شریف برڑو 10 ہزار 734 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 31خیرپور6 سے جی ڈی اے کے پیر راشد شاہ 58091ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، راشد شاہ پیر پگارا کے صاحبزادے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے پیر بچل شاہ 51769 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 33نوشہرو فیروز2 سے پیپلز پارٹی کے حسن علی شاہ 60617ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار رضوان احمد 2719 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 36بے نظیر آباد1میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی بہن عذرا فضل 75ہزار 866ووٹ لیکر کامیاب ہوگئی جبکہ آزاد امیدوار میر بہاول خان رند نے 16ہزار228ووٹ حاصل کیے۔ پی ایس 40سانگھڑ1سے جی ڈی اے کے غلام دستگیر 56345ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے نوید ڈیرو 52923ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 43سانگھڑ4میں پیپلز پارٹی کے پارس ڈیرو 67ہزار 851ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے نیاز حسین 23ہزار 869ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 44سانگھڑ5سے پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم 60 ہزار 385 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے محمد بخش کو 49ہزار143ووٹ ملے۔ پی ایس 50عمرکوٹ2 سے پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 61ہزار 386 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے غلام نبی 15ہزار 648ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 51عمر کوٹ3 سے پیپلزپارٹی کے تیمور تالپور 58958ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے دوست علی 27725ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 57مٹیاری2میں پیپلزپارٹی کے مخدوم فخر الزمان 52ہزار 175ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جلال شاہ جاموٹ 44ہزار 873 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ پی ایس 58ٹنڈوالہ یار1 سے پیپلز پارٹی کے ضیا عباس شاہ 57217ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کی راحیلہ مگسی 42587ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ پی ایس 59ٹنڈوالہ یار2 میں پیپلزپارٹی کے امداد پتافی 62ہزار771ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے محمد محسن 29ہزار 325ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 61حیدر آباد2سے پیپلز پارٹی کے شرجیل انعام میمن 63ہزار 79ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے 11368ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 68بدین1 میں پیپلزپارٹی کے ہالیپوٹا 63ہزار 348 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے منصور علی نظامانی 14ہزار 203ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ پی ایس 70بدین3 سے پیپلزپارٹی کے ارباب امان اللہ 44126 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے حسنین مرزا 36861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس71بدین4 میں ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسام مرزا کو شکست ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کے تاج محمد ملاح 41ہزار134ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے حسام مرزا کو 32477ووٹ ملے۔ یی ایس 72بدین5 پیپلز پارٹی کے اسماعیل راہو 39ہزار 849ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے امیر حسن 24296ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 73سجاول1 میں پیپلز پارٹی کے شاہ حسین شاہ شیرازی 72ہزار 942ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے محمد اسماعیل میمن 6167ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 75ٹھٹھہ1میں پیپلز پارٹی کے ریاض شیرازی 80ہزار 744ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے محمد ارشد میمن 6ہزار 596ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایس 76ٹھٹھہ2سے پیپلز پارٹی کے علی حسن زرداری71ہزار 408ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک لبیک کے الطاف حسین کچھی 4812ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس77جامشورو1 میں سابق وزیراعلی مراد علی شاہ 74ہزار 613ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن برڑو 10ہزار 268ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس78جامشورو2 میں پیپلز پارٹی کے سکندر شورو 51ہزار 188ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے منیر حیدر شاہ 10ہزار 850ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ پی ایس80دادو1 میں پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو 52 ہزار 131ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے کریم علی جتوئی 43ہزار815ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 81دادو2 میں سابق وزیراعلی سندھ لیاقت علی جتوئی کو شکست ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کے فیاض بٹ 54338ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے لیاقت علی جتوئی کو 46963ووٹ ملے۔ پی ایس 84ملیر1 میں پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ 25ہزار 348ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار زین کولاچی 13ہزار 437ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 85ملیر2 میں پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو 27ہزار 791ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے پیر حفیظ اللہ 14304ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 86ملیر3 سے پیپلزپارٹی کے عبدالرزاق راجہ 15ہزار 17ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے محمد یعقوب 6633ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 88ملیر5 سے آزاد امیدوار اعجاز خان 17580ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے مزمل شاہ 12762ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 90کورنگی کراچی1سے ایم کیو ایم پاکستان کے شارق جمال 35ہزار 609ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار وقاص اقبال 32645ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 92کورنگی3 سے آزاد امیدوار واجد حسین 28ہزار 276ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے فرحان بیگ 20ہزار 830ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 94کراچی کورنگی5 سے ایم کیو ایم پاکستان کے نجم مرزا 24ہزار 161ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے ارشد حسین 19633ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ کورنگی سے پیپلزپارٹی کو پہلی مرتبہ نشست مل گئی۔ پی ایس 95کورنگی سے پیپلز پارٹی کے فاروق اعوان 16386ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، فاروق اعوان سابق ایس ایس پی ہیں۔ آزاد امیدوار راجہ اظہر 11ہزار 27ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ایم کیو ایم کے شمشاد تنولی 4045 ووٹ لے سکے۔ پی ایس 96کراچی کورنگی7سے آزاد امیدوار محمد اویس 16997ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے شفیق احمد 9644ووٹ حاصل کرسکے۔ پی ایس 97کراچی شرقی 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کے شوکت علی 4997ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے بشیر احمد 4277ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 98کراچی شرقی 2سے ایم کیو ایم پاکستان کے ارسلان پرویز 13ہزار 903ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے حماد اللہ خان 5ہزار 551ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 99کراچی شرقی3سے ایم کیو ایم کے فرحان انصاری 26658ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے یونس بارائی 22321ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 100کراچی شرقی4سے ایم کیو ایم پاکستان کے سید محمد عثمان 21 ہزار 970 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے حیدر علمی عمرانی 15ہزار 241ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 103کراچی شرقی7سے ایم کیو ایم کے فیصل رفیق 15ہزار 870ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد یونس 12ہزار 345ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 105کراچی شرقی 9سے پیپلز پارٹی کے سعید غنی 26ہزار 168ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے عرفان اللہ مروت کو 20111ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی کو اپنے مضبوط ترین گڑھ لیاری سے شکست ہوگئی۔ پی ایس 106سے آزاد امیدوار سجاد علی 20058ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے عثمان ہنگورو 16854ووٹ لے سکے۔ پی ایس 109سے تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار بلال جدون 27854ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے ذکر محنتی 12825ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 110کراچی جنوبی5 سے آزاد امیدوار ریحان بندوکڑا 47450ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے سفیان دلاور 22630ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 111کیماڑی1سے پیپلز پارٹی کے لیاقت آسکانی 29396ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار امجد اقبال آفریدی 7743 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 114کراچی غربی کیماڑی4 سے آزاد امیدوار شبیر قریشی 21531ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے نیاز محمد 14559ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 117کراچی غربی2 سے ایم کیوایم کے شیخ عبداللہ 11154ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار طارق حسین 9617ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 127کراچی وسطی6 سے ایم کیو ایم پاکستان کے محمد معاذ محبوب 23 ہزار 389 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد مسعود علی 12642ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 128کراچی وسطی 7 سے ایم کیو ایم کے طحہ احمد خان 34ہزار 417ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے وجیہہ حسن 18ہزار 588ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ دریں اثناء ذرائع کے مطابق ادھر بلوچستان میں پیپلزپارٹی نے 9 ‘ مسلم لیگ (ن) 8 ‘ جے یوآئی (ف) 8‘ نیشنل پارٹی 4‘ آزاد 4‘ بلوچستان عوامی پارٹی 4‘ بلوچستان نیشنل پارٹی 2‘ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی 2‘ عوامی نیشنل پارٹی 2‘ حق دو تحریک بلوچستان 1‘ جماعت اسلامی 1‘ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی 1 اور پاکستان راہ حق پارٹی ایک سیٹ پر کامیاب ہوگئی۔ الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر بلوچستان اسمبلی کے 39 حلقوں کے نتائج الیکشن کمشن کو موصول ہو گئے۔ 12حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی 83 نشستیں جیت لیں۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 کوئٹہ 4 کے 110 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار ولی محمد 9318 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عبدالغفار خان کاکڑ 7270 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 48 پشین2 کے تمام90 پولنگ سٹیشنزکا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار امجد خان ترین 15053 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آزاد امیدوار سید شاہ نواز کرال 3466 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 47 پشین 1 کے تمام 109 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار اسفند یار خان کاکڑ 21714 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے مولوی کمال الدین 18989 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 3 قلعہ سیف اللہ کے تمام 153 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، آزاد امیدوار مولانا نور اللہ 21922 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے مولانا عبدالواسع 18460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 11 جھل مگسی کے تمام68 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 44ہزار 556 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر مرتضیٰ عباس 1244 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 22 لسبیلہ کے تمام 129 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ مسلم لیگ ن کے جام کمال خان 38562 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد حسن جاموٹ 18373 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 32 چاغی کے 91 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 18802 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے میر امان اللہ نوتزئی 17009 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 16 جعفرآباد کے تمام 111 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے عبدالمجید 15248 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی راحت جمالی 14131 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ پی بی 39کوئٹہ 2 کے تمام 99 پولنگ سٹیشنز کاغیرسرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار بخت محمد 6618 ووٹ لیکرکامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے سیدعبدالواحد 5878 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 46 کوئٹہ 9 کے تمام 55 پولنگ سٹیشنز کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے شہزادہ احمدعمر احمدزئی 4638 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے سردار احمد خان شاہوانی 1752 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 45 کوئٹہ 8 کے تمام 49 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ف کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 15 صحبت پور کے تمام 112 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آ گیا، مسلم لیگ ن کے سلیم احمد کھوسہ 24619 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے میر دوراں خان کھوسہ 15997 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 6 دکی کے نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار مسعود علی خان لونی کامیاب ہو گئے ہیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق دکی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 6 پر مسعود علی خان لونی نے 10ہزار 375 ووٹ لیے۔ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سردار محمد انور نصر 9 ہزار 799 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 9 کوہلو پر پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میر نصیب اللہ خان نے 5 ہزار 842 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار غازین خان مری 3 ہزار 325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 29 پنجگور1 پر بی این پی اے کے میر اسداللہ بلوچ کامیاب قرار پائے ہیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میر اسداللہ بلوچ 7 ہزار 801 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نیشنل پارٹی کے محمد اسلم بلوچ 4 ہزار 211 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 34 نوشکی پر جے یو آئی پی کے امیدوار غلام دستگیر بادینی کامیاب ہوگئے ہیں۔ غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 35 سوراب کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار ظفراللہ خان زہری کامیاب ہو گئے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ظفراللہ خان زہری 16 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے نعمت اللہ خان زہری 11 ہزار 113 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 40 کوئٹہ پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی کامیاب قرار پائے۔ غیرحتمی اور غیر سرکار نتائج کے مطابق قادر علی 6 ہزار 268 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اختر خوروٹی 3 ہزار 940 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔