• news

حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آؤٹ پروگرام چاہئے: بلوم برگ

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) عالمی جریدے بلوم برگ نے ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء￿  فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آؤٹ پروگرام چاہیے۔روچرڈ یسائی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیریقینی، غیر مستحکم ہے، حکومت پاکستان کو آئندہ 6 مہینوں میں کئی ادائیگیاں کرنی ہیں اور پاکستان کو لمبے عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہیے۔بلوم برگ عہدیدار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا بازار ہے، پاکستانی بازارکا قیمت اور آمدنی تناسب کم ترین سطح پر ہے، حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج سستا ہے۔بلوم برگ نے مزید کہا کہ پاکستان میں شرح سود آئندہ 9 سے 12 مہینوں میں کم ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن