• news

پی پی پی قیادت کا پنجاب میں پارٹی زندہ کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا 

لاہور (احسان شوکت سے) پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قلعے لاہور کے حلقے این اے 127 سے الیکشن لڑتے ہوئے جلسوں میں دعویٰ کیا تھا کہ میں ان کو گھر میں گھس کر ماروں گا، مگر بلاول بھٹو زرداری این اے 127 سے ہار گئے بلکہ تیسرے نمبر پر رہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مسلم لیگ ن کے امیدوار مطابق عطاء تارڑ نے 98 ہزار 2سو 10ووٹ حاصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی۔ آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر 82 ہزار 2سو 30 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو 15ہزار 5ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ اس صورتحال سے پیپلز پارٹی کی قیادت کا پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے لاہور سے الیکشن لڑنے کے فیصلے نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت و کارکنوں میں جو جوش وجذبہ پیدا کیا اور انہیں متحرک کیا تھا وہ بھی پریشان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن