نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ الیکشن کمشن میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد(وقائع نگار) سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا۔ الیکشن کمشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ مانسہرہ کے کئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے 125 سے زائد پولنگ سٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کر دیا گیا، اس لیے این اے 15 سے نتیجے کو روکا جائے۔