• news

قومی اسمبلی 266 سیٹوں میں سے 249 کا رزلٹ، آزاد 96، ن لیگ 70، پیپلز پارٹی 53، ایم کیو ایم 15، ق لیگ 3، جے یو آئی ف 2، استحکام پاکستان 2

اسلام آباد + لاہور+ کراچی ( اپنے رپورٹرز اور نمائندگان سے + نوائے وقت رپورٹ)  ملک میں عام انتخابات  آنا  شروع ہو گئے، 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی کل 265 میں سے 247  سیٹوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار96نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ (ن) لیگ70  اور پیپلز پارٹی نے اب تک 53 نشستیں حاصل کی ہیں۔اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان15، مسلم لیگ (ق)3، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور جے یو آئی (ف)2 ،,پختونخوا ملی عوامی پارٹی 1،جی ڈی اے 2،مسلم لیگ زیڈ 1 ، مجلس وحدت مسلمین 1 جبکہ  دیگر نے تین نشست حاصل کیں ہیں ۔ جماعت اسلامی  نے اب تک قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں لی ہے۔ این اے 130 لاہور مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے اپنے آبائی حلقے سے 171024 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ این اے 119 لاہور  سے مریم نواز  83855 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 155 لودھراں مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 55 راولپنڈی مسلم لیگ ن کے ملک ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر جیت گئے۔ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 58 چکوال ن لیگ کے میجر (ر)طاہر اقبال 115974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار کے ایاز امیر 102537 ووٹ حاصل کرسکے۔ این اے 123 شہبازشریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 167 بہاولپور مسلم لیگ ن کے محمد عثمان اویسی کامیاب ہوگئے۔آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن دوسرے نمبر پر رہے۔این اے135 اوکاڑہ مسلم لیگ ن کے ندیم عباس ربیرہ 107862 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔آزادامیدوار ملک محمداکرم بھٹی 90443 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ خیبرپی کے  میں حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان میں آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے سربراہ جے یو آئی ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 3 سوات آزاد امیدوار سلیم رحمان کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے واجد علی خان دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 13 بٹگرام  آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ راہ حق پارٹی کے عطا محمد دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے17 ایبٹ آباد آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے محبت خان اعوان دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 30 پشاور آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان78971 ووٹ لے کر کامیاب، جمعیت علماء اسلام کے ناصر خان  دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 121 لاہور آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ کامیاب قرار پائے۔ مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ دیر بالا سے آزاد امیدوار حاجی صبغت اللہ 90 ہزار 261 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ دوسرے نمبر پررہے۔این اے 7 لوئر دیر میں آزاد امیدوار محبوب شاہ 84 ہزار 843 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 14 مانسہرہ میں ن لیگ کے سردار یوسف 1 لاکھ 15 ہزار 544 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار محمد سلیم عمران 1 لاکھ 3 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔این اے 2 سوات کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار امجد علی 88 ہزار 939 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار امیر مقام کو 37 ہزار 764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 3 سوات سے آزاد امیدوار سلیم الرحمان 81411 ووٹ لیکر کامیاب ، مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 15مانسہرہ میں آزادامیدوار شہزادہ گشتاسپ خان ایک لاکھ 5ہزار 249ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے80ہزار 382ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ  این اے 16 ایبٹ آباد میں آزاد امدیوار علی اصغرخان 1 لاکھ 4 یزار 993 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ نون لیگ کے مرتضی جاوید عباسی 86 ہزار 276 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ اسد قیصر حلقہ این 19 صوابی سے ایک لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جے یو آئی ف کے فضل علی دوسرے نمبر پر رہے۔ماجد علی حلقہ این اے 21 مردان سے کامیاب ہوگئے جے یو آئی ف کے امیدوار اعظم خان دوسرے نمبر پر رہے۔چارسدہ کے حلقہ این اے 25 سے آزاد امیدوار فضل محمد خان  ایک لاکھ 713 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔این اے 26 مہمند سے آزاد امیدوار  ساجد خان 41 ہزار 489 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے محمد عارف دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 31 پشاور سے آزاد امیدوار شیرعلی ارباب 50 ہزار 722 ووٹ ل لیکر کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر دوسرے نمبر پرہے۔این اے 33 نوشہرہ سے آزاد امیدوار سید شاہ احدعلی شاہ کامیاب جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پرویز خٹک 26 ہزار 574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 36 ہنگو  سے آزاد امیدوار یوسف خان 73 ہزار 76 ووٹ لیکر کامیاب۔جے یو ائی کے عبید اللہ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 38 کرک سے آزاد امیدوار شاہد احمد خٹک ایک لاکھ 18 ہزار 56 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جے یو آئی کے شاہ عبدالعزیز  دوسرے نمبر پررہے۔اسلام آباد این اے 46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان 39 ہزار 564 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدواردوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 47 میں مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار شعیب شاہین کو 86 ہزار396 ووٹ ملے۔این اے 48 اسلام آباد سے استحکام پارٹی کے نامزد آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 89699 لے کر کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی بخاری کو 59851 ووٹ حاصل ہوئے۔ این اے 51 مری سے ن لیگ کے اسامہ سرور ایک لاکھ 49 ہزار 250 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ آزاد امیداور لطاسب ستی دوسرے نمبر پررہے۔  این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک کامیاب ہوگئے۔ عذار مسعود  دوسرے نمبر پر رہیں۔راولپنڈی این اے-55 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حریف آزاد امیدوار کو شکست دے دی۔حلقہ این اے 56 میں مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار شہریار ریاض دوسرے نمبر پر رہے۔راولپنڈی این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے دانیال چوہدری کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار سیمابیہ چوہدری کو 56789 ووٹ ملے۔حلقہ این اے 60 جہلم سے 99 ہزار 948 ووٹ لے کر ن لیگ کے بلال اظہر کیانی پہلے نمبر پر رہے۔  آزاد امیدوارحسن عدیل  دوسرے نمبر پر رہے۔گجرات کے حلقہ این اے-64 میں مسلم لیگ (ق) کے سالک حسین نے اپنی پھوپھی اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دے دی۔ ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کرلیے۔این اے 127 سے ن لیگ کے عطا تارڑ 98 لاکھ 210 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر 83 ہزار230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔لاہور این اے 121 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 703 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 597 ووٹ لے کر ناکام۔لاہور کے حلقہ این اے123 مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہوئے جبکہ آزاد امیدوار افضل عظیم پہاڑ  ہار گئئے ۔این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔لاہور این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 1 لاکھ، 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔  یاسمین راشد ایک لاکھ 15 ہزار43 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر  ہیں۔ بہاولپور این اے-168  سے  آزاد امیدوار،۔پنڈدادن خان این اے 61 جہلم میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری فرخ الطاف کامیاب ،آزاد امیدوار کرنل شوکت اقبال مرزادوسرے نمبر پر رہے۔ سندھ سے این اے 198 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے خالد لوند 1لاکھ20ہزار259ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔گھوٹکی حلقہ این اے-199 میں پیپلز پارٹی کے  علی گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ این اے 200 سکھر  سے جی ڈی اے کے دیدار علی 41 ہزار911 ووٹ لے کر کامیاب۔ این اے 201 سکھر سے پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ 120،219 ووٹ لے کر کامیاب ۔ خیرپور حلقہ این اے 202 میں پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 121,756 ووٹوں سے کامیاب جبکہ جی ڈی اے کے سید غوث علی شاہ پیچھے رہ گئے۔این اے 212میرپورخاص،پیپلزپارٹی کے منور تالپور1لاکھ21ہزار972ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ این اے216 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ حاصل کر کے کامیاب، ن لیگ کے بشیر احمد  ہار گئے۔ ٹھٹہہ حلقہ این اے 225  پی پی کے صادق علی میمن 140773 ووٹ لے کر کامیاب ,ٹنڈو الہیار  این اے 217 میں پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115,672 ووٹوں کی شاندار برتری کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ GDA کی راحیلہ مگسی 69,234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب  جبکہ جے یو آئی ایف کے ناصر محمود دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 202 خیرپور پیپلزپارٹی کی  نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ  دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 217 ٹنڈو اللہ یار پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000 ووٹ لے کر جیت گئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی راحیلہ مگسی دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 199 گھوٹکی پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم  دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 222 سے پیپلزپارٹی کے غلام علی تالپور 1لاکھ 13ہزار916ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔کراچی این اے 229  ملیر سے پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم 55732ووٹ لیکر کامیاب ۔این اے 230 سے پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ 32099ووٹ لیکر کامیاب ۔  این اے 231 ملیر میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 43 ہزار 634 ووٹ لے کر کامیاب۔این اے 232سے ایم کیوایم پاکستان کی آسیہ اسحاق 88ہزار 260  ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔ این اے233کورنگی ایم کیوایم کے جاوید حنیف 1لاکھ 3ہزار967ووٹ لیکر کامیاب ۔این اے236کراچی شرقی ایم کیوایم کے حسان صابر 38871ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔ این اے 240کراچی جنوبی پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو شکست ہوگئی۔ ایم کیوایم کے ارشدوہرہ این اے240سے 30573ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ این اے 244 سے ایم کیوایم کے فاروق ستار 20048 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سے اختر مینگل ہار گئے  انہیں پیپلز پارٹی کے میر جمال خان رئیسانی کے شکست دی ۔ پیپلز پارٹی کے سردار ثنا اللہ خان زہری 2871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 241سے  پی پی کے ڈاکٹر مرزا ختیار بیگ   جیت گئے جبکہ آزاد خرم شیر زمان ہار گئے۔ 
 لاہور‘ اسلام آباد‘ ملتان‘ گوجرانوالہ (نمائندگان‘ نامہ نگاران) اسلام آبادکی 3سیٹوں میں سے 2ن لیگ اور ایک آزاد نے جیت لی۔ لاہور کی 14سیٹوں میں سے 9ن لیگ ‘3آزاد اور 2استحکام پاکستان نے جیت لی۔ گوجرانوالہ کی 5سیٹوں میں سے 2ن لیگ اور 3آزاد نے جیت لی۔راولپنڈی کی 7سیٹوں میں سے 5ن لیگ ‘ایک پیپلز پارٹی اور ایک آزاد نے جیت لی۔ملتان کی 6سیٹوں میںسے 3پیپلز پارٹی ‘2آزاد اور ایک ن لیگ نے جیت لی۔فیصل آباد کی 10 سیٹوںمیں سے 9آزاد نے اور ایک ن لیگ نے جیت لی۔ سیالکوٹ کی 5 سیٹوں میں سے 4 ن لیگ اور ایک آزاد نے جیت لی۔سرگودھا سے 2سیٹوں پر آزاد نے میدان مارلیا۔ میانوالی کی 2سیٹیں آزاد نے جیت لی۔ چنیوٹ کی 2سیٹوں میں سے ایک ن لیگ اور دوسری آزاد نے جیت لی۔ شیخو پورہ کی 4سیٹوں میں سے 2ن لیگ اور 2آزاد نے جیت لی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 3سیٹوں میں سے 2آزاد اور ایک ن لیگ نے جیت لی۔ قصور کی 4 سیٹوں میں سے 3ن لیگ اور ایک آزاد نے جیت لی۔ساہیوال کی 3سیٹوں میں سے ایک ن لیگ اور 2آزاد جیت گئے۔ جھنگ کی تینوں سے آزاد نے میدان مارلیا۔ڈسکہ کی ایک سیٹ ن لیگ نے جیت لی۔ کامونکی کی ایک سیٹ آزاد نے جیت لی۔الہ آباد کی ایک سیٹ آزاد نے جیت لی۔نوشہرہ ورکاں کی ایک سیٹ آزاد نے جیت لی۔بھیرہ کی ایک سیٹ ن لیگ نے جیت لی۔سمندری کی ایک سیٹ ن لیگ نے جیت لی۔گوجرہ کی ایک سیٹ آزاد نے جیت لی۔پیر محل کی ایک سیٹ آزاد نے جیت لی۔شورکوٹ کی ایک سیٹ آزاد نے جیت لی ۔ننکانہ سے ایک سیٹ آزاد نے جیت لی۔نارنگ منڈی کی ایک سیٹ ن لیگ نے جیت لی ۔رینالہ خورد سے ایک سیٹ ن لیگ نے جیت لی۔بوریوالا کی ایک سیٹ آزاد نے جیت لی۔منڈی بہائوالدین کی ایک سیٹ آزاد نے جیت لی۔ جڑانوالہ کی ایک سیٹ آزاد نے جیت لی۔وزیر آباد کی ایک سیٹ آزاد نے جیت لی۔

ای پیپر-دی نیشن