• news

منتخب ارکان اسمبلی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں:راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسی نعیمی نے کہاہے کہ ہارنے والے سیاستدان عوامی رائے کا احترام کریں۔ منتخب ارکان اسمبلی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں۔ پرامن انتخابات کے انعقاد پر تمام ریاستی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان انتخابات میں عوام نے تشدد پسند مذہبی سیاسی جماعتیں کو مسترد کرکے یہ پیغام دیا ہے کو عوام معاشرے میں انتہائی پسندی نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ جیتنے والے امیدواروں کو جو مینڈیٹ ملا ہے اس کا احترام کیا جانا ضروری ہے۔ ملک کو درپیش بے پناہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ امید کرتے ہیں جو بھی حکومت بنے گی وہ پاکستان اور عوام کا سوچے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن