فارم 47 میں ردوبدل قابل مذمت، عدلیہ نوٹس لے: مرکزی مسلم لیگ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے انتخابی نتائج میں ایک روز کی تاخیر الیکشن کمشن کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ تاخیر کے باوجود فارم 47 میں شدید ردوبدل کیا گیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ قوم کے مینڈیٹ کا اس طرح استحصال کیا گیا تو قوم اس الیکشن کو مسترد کر دے گی۔ اعلیٰ عدلیہ فی الفور نوٹس لے کر الیکشن کمشنر کو معزول کرے اور تحقیقات کی جائیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ان کا مزید کہنا تھا مرکزی مسلم لیگ ایک نئی سیاسی جماعت کی حیثیت سے میدان میں اتری ہے اور کئی قومی اور صوبائی حلقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ملک میں مزید سیاسی عدم استحکام کی گنجائش نہیں۔ عوامی مینڈیٹ تسلیم کیا جانا چاہئے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکن آر او سے ہر حال میں نتائج حاصل کریں۔ پارٹی قیادت ملکی سلامتی، سیاسی استحکام کیلئے دعا گو ہے۔