• news

پی سی بی کا کرکٹرز کیلئے سوشل میڈیا سپیس میں شرکت پر پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کا سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شرکت کا بورڈ نے نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شرکت کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے سوشل میڈیا سپیس میں شرکت پر پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات سیشن کو سنٹرل کنٹریکٹ کی روشنی میں دیکھا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن