پتھیوم نسانکا کی ڈبل سنچری ‘سری لنکا نے افغانستان کو پہلا ون ڈے 42رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا نے افغانستان کو پہلا ون ڈے 42رنز سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ میزبان سری لنکا نے 3وکٹوں پر 381رنز بنائے ۔پتھیوم نسانکا نے ناقابل شکست 210رنز بنائے ۔مہمان ٹیم 6وکٹوں پر 339رنز بناسکی ۔ محمد نبی 136رنز بناکر آئو ٹ ہوئے ۔ عظمت اللہ عمر زئی 149رنزپر ناٹ آئوٹ رہے ۔ پرامود مدوشا نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پتھیوم نسانکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔